نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر کے خلاف نئے جذبے ،میرٹ، شفافیت، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے کیلئے پرعزم ہے،چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپناتے ہوئے …
چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال

مزید خبریں
نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر کے خلاف نئے جذبے ،میرٹ، شفافیت، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے کیلئے پرعزم ہے،چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپناتے ہوئے نئے جذبے، توانائی، محنت، لگن، میرٹ، شفافیت، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے کیلئے پرعزم ہے، شکایت موصول ہونے سے لے کر مجاز عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے 10 ماہ کا جو وقت مقرر کیا گیا ہے اس پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، نیب کی طرف سے معزز احتساب عدالتوں میں جو ریفرنس دائر کئے جائیں گے ان کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں تاکہ قانون کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جا سکے، نیب کا سزا کی شرح جو کہ اس وقت 76 فیصد ہے اس کو مستقبل میں مزید بڑھانے کیلئے ٹرانسپیرنسی، میرٹ، شفافیت، ٹھوس شواہد اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر وائٹ کالر مقدمات، میگا مقدمات اور انکوائریوں اور تحقیقات کو مکمل کیا جائے گا تاکہ بدعنوانی عناصر کو معزز احتساب عدالتوں، ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے 23 نومبر 2017ءکو اپنے عہدے کی مدت پوری کرکے سبکدوش ہونے والے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی وقاص قدیر ڈار کے اعزاز میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








