چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال بدعنوانی سے متعلق عوام کی شکایات کل سنیں گے

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال بدعنوانی سے متعلق عوام کی شکایات (کل) جمعرات کو سہ پہر2 بجے سے 4 بجے تک سنیں گے۔ ترجمان نیب کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے چیئرمین نیب بننے کے بعد ہر ماہ کی آخری جمعرات کو بدعنوانی سے متعلق عوام کی شکایات نیب ہیڈکوارٹرز میں خود سننے کافیصلہ کیا اور …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال بدعنوانی سے متعلق عوام کی شکایات (کل) جمعرات کو سہ پہر2 بجے سے 4 بجے تک سنیں گے۔ ترجمان نیب کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے چیئرمین نیب بننے کے بعد ہر ماہ کی آخری جمعرات کو بدعنوانی سے متعلق عوام کی شکایات نیب ہیڈکوارٹرز میں خود سننے کافیصلہ کیا اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں متعلقہ ڈی جی کو بھی اس پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین نیب شکایات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے موقع پر احکامات جاری کریں گے ۔ وہ قومی خزانے میں دانستہ اور نادانستہ طور پر خوردبرد کرنے والوں، بدعنوانی میں ملوث سرکاری افسران، بنک نادہندگان اور ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی دھوکہ دہی سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار سے متعلق شکایات سنیں گے۔

مزید خبریں