چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا نیب ہیڈ کوارٹرز ڈویژن کی کارکردگی کے جائزہ کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے، اس وقت پاکستان کا ہر شہری بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کی طرف دیکھ رہا ہے، نیب قانون کے مطابق قوم کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا، نیب کے کام …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے، اس وقت پاکستان کا ہر شہری بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کی طرف دیکھ رہا ہے، نیب قانون کے مطابق قوم کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا، نیب کے کام میں تبدیلی اور احتساب اب ہوتا ہوا نظر آئے گا، پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے، اس کے وسائل اور خزانہ کا قانون کے مطابق استعمال انتہائی ضروری ہے، نیب کا بجٹ اب قانون اور قاعدے کے اندر رہتے ہوئے استعمال کیا جائے گا، انٹرنل آڈٹ ہو چکا ہے جبکہ 2015-16ءکا ایکسٹرنل آڈٹ کرانے کا حکم دیا ہے تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ ہم نے گذشتہ سالوں میں بجٹ کا بے جا استعمال تو نہیں کیا اور اس کے ذمہ دار اشخاص کا تعین کیا جائے گا، نیب ہیڈ کوارٹرز کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 500 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی تھی جبکہ بلڈنگ تقریباً 1870 ملین روپے میں مکمل ہوئی جس کی انکوائری کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply