اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کے لئے پرعزم ہے، نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کو معاشرے کے مختلف طبقوں نے سراہا ہے۔ یہ بات انہوں نے نیب کے گزشتہ ماہانہ جائزہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں …
چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کے لئے پرعزم ہے، نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کو معاشرے کے مختلف طبقوں نے سراہا ہے۔ یہ بات انہوں نے نیب کے گزشتہ ماہانہ جائزہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی خوشحال پاکستان کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے، نیب کو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے اعلیٰ ادارے کے طور پر قائم کیا گیا ہے جس کو بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے انسداد بدعنوانی کی جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔ نیب کو سرکاری و نجی اداروں اور افراد کی جانب سے تین لاکھ 43 ہزار 356 شکایات موصول ہوئی ہیں۔









