اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری سے خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد صریر کی قیادت میں وفد نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی وقاص قدیر ڈار بھی موجود تھے۔ خیبرپختونخوا بار کونسل کے اراکین نے چیئرمین نیب سے بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری سے خیبرپختونخوا بار کونسل کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری سے خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد صریر کی قیادت میں وفد نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی وقاص قدیر ڈار بھی موجود تھے۔ خیبرپختونخوا بار کونسل کے اراکین نے چیئرمین نیب سے بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی قیادت میں نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے نیب کے معیاری کام کے طریقہ کار، مقدمات کو بروقت نمٹانے کیلئے اوقات کار کا تعین اور جائزہ اور نگرانی کا نظام وضع کرنے کی تعریف کی۔








