اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے اراضی سکینڈل میں ملوث سابق وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی عظمت حیات، رشتہ داروں کو بھرتی کرنے پر سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن محمد اشرف مگسی کیخلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے، میٹریل اور مشینری کی خریداری میں 2.6 ارب روپے کی خوردبرد کرنے پر سول ایوی ایشن کے افسران کیخلاف انوسٹی گیشن، اراضی سکینڈل …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے اراضی سکینڈل میں ملوث سابق وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی عظمت حیات، رشتہ داروں کو بھرتی کرنے پر سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن محمد اشرف مگسی کیخلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے، میٹریل اور مشینری کی خریداری میں 2.6 ارب روپے کی خوردبرد کرنے پر سول ایوی ایشن کے افسران کیخلاف انوسٹی گیشن، اراضی سکینڈل میں ملوث علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سابق ملازم عبدالعزیز، غیر قانونی بھرتیاں کرنے پر ڈائریکٹر فاصلاتی تعلیمی پروگرام بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر اسحاق ثانی، اختیارات سے تجاوز پر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کی انتظامیہ کیخلاف انکوائری، اسلام آباد نیو سٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی اراضی سکینڈل میں ملوث قاضی ظہیر کی پلی بار گین کی درخواست مسترد کرنے جبکہ عدم ثبوت کی بناءپر سابق صدر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، محکمہ ہائی ویز پنجاب کے افسران، ایگزیکٹو انجینئر اپرجہلم کینال گجرات ڈویژن محکمہ آبپاشی کیخلاف انکوائری اور کراچی پورٹ ٹرک افسران کیخلاف انوسٹی گیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا۔








