اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے انسداد بدعنوانی کے اداروں کے درمیان تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کے لئے کوششوں میں تیزی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹری مینجر نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ عثمان احمد سے نیب ہیڈ …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی کنٹری مینجر نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ عثمان احمد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے انسداد بدعنوانی کے اداروں کے درمیان تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کے لئے کوششوں میں تیزی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹری مینجر نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ عثمان احمد سے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران کیا۔ اپنے خیرمقدمی کلمات میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے کیونکہ بدعنوانی کی روک تھام کے کام میں ملکی سرحدوں کی قید نہیں۔ دو اداروں کے درمیان تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ انہوں نے دونوں اداروں کے درمیان قریبی تعاون کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے 2016-17ءمیں نیب کے چھ افسران کے لئے دو سٹڈی وزٹس کا اہتمام کیا جس سے نہ صرف نیب کے تفتیشی افسران کی تفتیشی مہارتوں میں اضافہ ہوا بلکہ ان کی سوچ اور بین الاقوامی طریقہ کار کے بارے میں وسعت پیدا ہوئی ہے۔








