اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعیدسے فرانسیسی مالیاتی ادارے اے ایف ڈی کے 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ڈائریکٹر ایشیا سیرل بلیئر کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران اے ایف ڈی کی معاونت سے واپڈا کے زیرتعمیر پن بجلی منصوبوں کے مالی معاملات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔اے ایف …
چیئرمین واپڈا سے فرانسیسی مالیاتی ادارے اے ایف ڈی کے وفد کی ملاقات، پن بجلی منصوبوں بارے تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعیدسے فرانسیسی مالیاتی ادارے اے ایف ڈی کے 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ڈائریکٹر ایشیا سیرل بلیئر کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران اے ایف ڈی کی معاونت سے واپڈا کے زیرتعمیر پن بجلی منصوبوں کے مالی معاملات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔اے ایف ڈی واپڈاکے 5 زیرتعمیر پن بجلی منصوبوں کے لئے 351 اعشاریہ 5 ملین یورو قرض فراہم کر رہا ہے جن میں منگلا ریفربشمنٹ پراجیکٹ، وارسک ہائیڈل پاور سٹیشن کا دوسرا بحالی منصوبہ، ہارپو ہائیڈروپاور پراجیکٹ، درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی اور چترال ہائیڈل پاور سٹیشن کی صلاحیت میں اضافہ جیسے منصوبے شامل ہیں۔
مذکورہ قرض کے علاوہ اے ایف ڈی درگئی اور چترال ہائیڈل پاور سٹیشن کے لئے 2 لاکھ یورو کی گرانٹ بھی فراہم کررہا ہے۔چیئرمین واپڈا نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں سستی اور ماحول دوست پن بجلی پیدا کرنے میں واپڈا کی معاونت پر اے ایف ڈی کا شکریہ ادا کیا۔ واپڈا اور اے ایف ڈی کی دیرینہ شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں یہ باہمی تعاون مزید فروغ پائے گا۔
اےایف ڈی کے ڈائریکٹر ایشیا نے پاکستان کے نیشنل گرڈ میں کم لاگت ، گرین اور کلین انرجی کے اضافہ میں واپڈا کے کردار کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ اے ایف ڈی واپڈا منصوبوں کی تعمیر میں مالی معاونت جاری رکھے گا۔







