اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے تینوں مسلح افواج کی جانب سے حصہ ڈالنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے سراہا ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اسی طرح آگے بڑھتی ہیں۔ انہوں نے مزید …
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے تینوں مسلح افواج کی جانب سے حصہ ڈالنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے سراہا ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اسی طرح آگے بڑھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی کے مسائل کے لیے اس وقت عوام، میڈیا، حکومت اور عدلیہ میں جو آگہی ہے وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ ہم کالا باغ ڈیم پر تو اتفاق رائے پیدا نہیں کر سکے اس لیے دیامر بھاشا اور مہمند یہ دونوں ڈیم ایسے ہیں جن پر سب کا اتفاق رائے بھی ہے اور ان دونوں کی بہت زیادہ افادیت بھی ہے۔ چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ ڈیموں سے متعلق چیف جسٹس کا فیصلہ اور کمیٹی کی تشکیل انتہائی احسن اور مخلصانہ اقدام ہے جس سے راستے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔








