چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے۔ یہاں جاری بیان میں رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ اور صحافتی اقدار کی محافظ ادارہ ہے،چیئرمین یوتھ پروگرام نے صدر ایم بی سومرو، سیکریٹری نوید اکبر، نائب صدر عثمان کاکڑ اور دیگر نومنتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے …

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے۔

یہاں جاری بیان میں رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ اور صحافتی اقدار کی محافظ ادارہ ہے،چیئرمین یوتھ پروگرام نے صدر ایم بی سومرو، سیکریٹری نوید اکبر، نائب صدر عثمان کاکڑ اور دیگر نومنتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نومنتخب قیادت صحافتی اقدار کو دیانتداری سے نبھائے گی۔

چیئرمین یوتھ پروگرام نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت پارلیمنٹ کے تقدس اور وقار کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے۔پارلیمانی رپورٹرز جمہوری روایات کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔چیئرمین یوتھ پروگرام نے نومنتخب باڈی کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔