ایبٹ آباد،ایس پی کینٹ نے ایم ڈی کیٹ کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا

ایس پی کینٹ ایبٹ آباد محمد سلیمان خان نے ایم ڈی کیٹ کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ایس پی کینٹ نے امتحانی مراکز میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

ایبٹ آباد۔ 20 ستمبر (اے پی پی):ایس پی کینٹ ایبٹ آباد محمد سلیمان خان نے ایم ڈی کیٹ کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ایس پی کینٹ نے امتحانی مراکز میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، امتحانی عملہ اور سکیورٹی اسٹاف سے ملاقات کی جبکہ امیدواروں سے بھی سہولیات اور انتظامات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ایس پی کینٹ نے امتحانی مراکز پر تعینات پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کے حوالہ سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحان کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔