چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے فیڈرل ریجن باکسنگ لیگ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے تحت فیڈرل ریجن باکسنگ لیگ برائے مرد و خواتین کا علامہ اقبال آڈیٹوریم فیصل مسجد کیمپس انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی ) میں افتتاح کیا۔اس تقریب میں خطے بھر سے اہم عہدیداران، کھیلوں کے سفیر اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ وائس پریذیڈنٹ آئی آئی یو …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے تحت فیڈرل ریجن باکسنگ لیگ برائے مرد و خواتین کا علامہ اقبال آڈیٹوریم فیصل مسجد کیمپس انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی ) میں افتتاح کیا۔اس تقریب میں خطے بھر سے اہم عہدیداران، کھیلوں کے سفیر اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ وائس پریذیڈنٹ آئی آئی یو آئی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے مہمانوں کا استقبال کیا اور نوجوانوں کی کھیلوں میں شرکت کی تعریف کی۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے کھیلوں کو نوجوانوں کی ترقی کے لئے ضروری قرار دیا ہے ، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ٹیلنٹ ہنٹ لیگ اور باکسنگ ٹرائلز جیسے پروگرامز کی نوجوانوں کو ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے، وزیراعظم نوجوانوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چند ماہ پہلے ڈیجیٹل یوتھ ہب لانچ کیا گیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کو اے آئی پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پاکستان کے نوجوانوں کے لئے ایک اہم موقع ہے، ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں سے جڑی ہر ضرورت تک نو جوانوں کی رسائی ممکن بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خواتین کو دعوت دوں گا کہ وہ ڈیجیٹل یوتھ ہب سے فائدہ اٹھائیں، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، آپ لوگ لیڈرز ہیں ، آپ سب نے ملک کو سنبھالنا ہے، آپ نوجوان ہی ملک کے معمار ہیں۔

مزید خبریں