چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سر کاری دورہ پر امریکاپہنچ گئے

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سر کاری دورہ پر امریکاپہنچ گئے،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم نے رانا مشہود احمد خاں کا استقبال کیا۔

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سر کاری دورہ پر امریکاپہنچ گئے،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم نے رانا مشہود احمد خاں کا استقبال کیا۔

بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق رانا مشہود احمد خاں امریکہ کے دورے کے دوران اہم سرکاری اور غیرسرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔دورے کے دوران پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنرمندی، روزگار اور بین الاقوامی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔رانا مشہود احمد خاں یوتھ ڈویلپمنٹ اداروں کے ساتھ ممکنہ اشتراک پر بات چیت کریں گے۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام بیرون ملک مقیم پاکستانی نوجوانوں اور کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقاتوں میں پاکستان کی نوجوان آبادی کو بااختیار بنانے کے لیے حکومتی اقدامات اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے منصوبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔دورے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کے لیے عالمی شراکت داری، علمی تبادلوں اور پیشہ ورانہ مواقع کو فروغ دینا ہے۔رانا مشہود احمد خاں امریکہ میں مختلف فورمز پر پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور قومی ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کریں گے۔چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا دورۂ امریکہ، میں اقوام متخدہ میں ہائی لیول پو لیٹیکل فورم سے خطاب بھی کریں گے۔