چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا سیّد محمد فضل آغا کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بزرگ سیاستدان اور سابق سینیٹر و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیّد محمد فضل آغا کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم سیّد فضل آغا کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں کہا کہ سیّد …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بزرگ سیاستدان اور سابق سینیٹر و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیّد محمد فضل آغا کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم سیّد فضل آغا کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں کہا کہ سیّد فضل آغا ایک بہت مخلص اور نہایت بااصول انسان تھے، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ سینیٹ میں قائد ایوان سیّد شبلی فراز اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے بھی مرحوم سیّد فضل آغا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ مرحوم سیّد فضل آغا کی سیاسی اور جمہوری جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی وفات سے ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیّد فضل آغا نے ایوان بالا میں بطور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ خدمات سرانجام دیں اور اپنے دور میں قانون سازی اور صوبے کے مسائل کے حوالہ سے مؤثر انداز میں آواز بلند کی۔

مزید خبریں