چیئرمین و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کا وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اورڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اورڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم مہدی شاہ کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفر الحق نے بھی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں