چیئرمین پاکستان علما کونسل کی 19 جون کو ’’یومِ تشکر و دعا‘‘ منانے کی اپیل

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):پاکستان علما کونسل نے ایران امریکا امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سرا ہتے ہوئے 19 جون کو ’’یومِ تشکر و دعا‘‘ منانے کی اپیل کی ہے ۔ وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بیان میں ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے حصول …

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):پاکستان علما کونسل نے ایران امریکا امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سرا ہتے ہوئے 19 جون کو ’’یومِ تشکر و دعا‘‘ منانے کی اپیل کی ہے ۔ وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بیان میں ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے حصول میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیش رفت سے عالمی سطح پر امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کا مقام مزید مستحکم ہوا ہے۔اپنے بیان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ ایران امریکا امن معاہدہ پاکستانی قیادت کی مسلسل سفارتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو وہ بین الاقوامی مقام حاصل ہوا ہے جو گزشتہ 78 برسوں میں حاصل نہ ہو سکا تھا اور آج دنیا پاکستان کو امن و سلامتی کے مرکز کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی قیادت، بالخصوص وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پر فخر کرتی ہے جنہوں نے امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سفارتی کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔چیئرمین پاکستان علما کونسل نے امید ظاہر کی کہ امن کا یہ راستہ مظلوم فلسطینی اور کشمیری عوام کے لیے بھی روشن مستقبل، انصاف اور ان کے جائز حقوق کے حصول کا ذریعہ بنے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان علما کونسل نے پاکستان بھر اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو 19 جون کو ’’یومِ تشکر و دعا‘‘ کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے تاکہ امن معاہدے اور پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جا سکے۔

انہوں نے پاکستان کی مسلسل کامیابیوں اور دنیا میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے دعا بھی کی۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے پاکستان کے برادر ممالک، بالخصوص سعودی عرب اور اس کی قیادت، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے علاوہ قطر اور ترکیہ کا امن کے فروغ کے لیے سفارتی کوششوں میں تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ایران اور امریکا کی قیادتوں کا بھی پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر اعتماد کرنے پر اظہارِ تشکر کیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان ایک روشن مستقبل کی جانب پیش قدمی جاری رکھے گا اور انہیں یقین ہے کہ امن کی یہ کوشش استحکام، انصاف اور فلسطینیوں اور کشمیریوں سمیت دنیا بھر کے مظلوم عوام کے حقوق کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔