اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بی بی سی ورلڈ نیوز کو لینڈنگ رائٹس دینے سمیت مختلف ٹی وی چینلز کے لائسنس کے اجراءکی منظوری جبکہ ریڈیو چینلز کے لئے تین لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت اتھارٹی کا 148واں اجلاس پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی …
چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت اتھارٹی کا 148واں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بی بی سی ورلڈ نیوز کو لینڈنگ رائٹس دینے سمیت مختلف ٹی وی چینلز کے لائسنس کے اجراءکی منظوری جبکہ ریڈیو چینلز کے لئے تین لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت اتھارٹی کا 148واں اجلاس پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر محمد جہانزیب خان، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل، سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان، ممبر سندھ سرفراز خان جتوئی، ممبر پنجاب نرگس ناصر، ممبر خیبرپختونخوا شاہین حبیب اﷲ اور اشفاق جمانی (ایگزیکٹیو ممبر پیمرا) نے شرکت کی۔ اجلاس میںمیسرز انڈیگو انٹرٹینمنٹ (پرائیویٹ) لمٹیڈ، لاہور کو غیرملکی سیٹلائیٹ ٹی وی چینل ”بی بی سی ورلڈ نیوز“ کو لینڈنگ رائٹس کی اجازت کی منظوری دی گئی۔ اتھارٹی نے علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی، اسلام آباد کو تعلیمی مقاصد کیلئے نان کمرشل سیٹلائیٹ ٹی وی کا لائسنس اور الحمد اسلامک یونیورسٹی، کوئٹہ کونان کمرشل ایف ایم ریڈیو لائسنس کے اجراءکی بھی منظوری دی۔ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی گلگت بلتستان کیلئے انٹرنیٹ پرٹوکول (آئی پی ٹی وی) ڈسٹری بیوشن سروس لائسنس کی درخواست کو بھی منظور کر لیا گیا۔ اتھارٹی نے میسرز ریڈیو ہاٹ (پرائیویٹ) لمٹیڈ کونصیر آباد، سبی اور چاغی کیلئے دیئے گئے ایف ایم ریڈیو کے تین لائسنس کمپنی کی درخواست پر منسوخ کر دیئے۔ میسرز سیل وژن (پرائیویٹ) لمٹیڈ کی موبائل ٹی وی اور موبائل آڈیو لائسنسوں سے منسوخی کی درخواست کو بھی منظور کر لیاگیا۔ اتھارٹی نے این وائب N-Vibe ٹی وی کی مینجمنٹ میں تبدیلی اور میسرز سانجھ پریت (پرائیویٹ) لمٹیڈ اٹک کیلئے ایف ایم ریڈیو کی میسرز گیشربرم (پرائیویٹ) لمٹیڈ سکردو کی مینجمنٹ کو منتقلی کی درخواستیں بھی منظور کر لیں۔ اتھارٹی نے پیمرا کے سالانہ بجٹ 2018-19 پر نظر ثانی اور 2019-20 کیلئے بجٹ کے تخمینہ کیلئے ایک کمیٹی کی منظوری دی جو سفارشات مرتب کر کے اتھارٹی کی آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔








