چیئرمین پیمرا کا غیر قانونی ڈی ٹی ایچ، سی لائن اور اینڈرائڈ باکسز کی خرید و فروخت سمیت دیگر سرگرمیوں کے خاتمہ کیلئے موثر مہم کی ضرورت پر زور

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے بھارت کے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ، سی لائن اور اینڈرائڈ باکسز کی خرید و فروخت سمیت دیگر سرگرمیوں کے خاتمہ کیلئے موثر مہم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کراچی ریجنل آفس میں ادارے کے افسران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے بھارت کے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ، سی لائن اور اینڈرائڈ باکسز کی خرید و فروخت سمیت دیگر سرگرمیوں کے خاتمہ کیلئے موثر مہم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کراچی ریجنل آفس میں ادارے کے افسران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے غیر قانونی کاروبار کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالہ سے سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور بھارت کے غیر قانونی چینلز کی نشریات اور اس سے منسلک بزنس کے خاتمہ کیلئے موثر کارروائی کی ضرورت ہے اور اس حوالہ سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی سے پاکستانی ڈی ٹی ا یچ کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلی عدلیہ کی ہدایات کی روشنی میں بھارتی کنٹنٹ کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔