چیئرمین پیڈمک کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 171واں اجلاس، 30 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری

لاہور۔25ستمبر (اے پی پی):چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 171واں اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی سال 2025-2026 کے لئے 30 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ ترجمان کے مطابق پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے آئندہ مالی سال میں مختلف ترقیاتی کاموں پر18 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے جن میں قائداعظم بزنس پارک کے لئے 8 ارب …

لاہور۔25ستمبر (اے پی پی):چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 171واں اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی سال 2025-2026 کے لئے 30 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

ترجمان کے مطابق پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے آئندہ مالی سال میں مختلف ترقیاتی کاموں پر18 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے جن میں قائداعظم بزنس پارک کے لئے 8 ارب روپے، بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے 1.2 ارب ، رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے 2.2 ارب، ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ٹو ایکسٹینشن کے لئے 4.5ارب ، ڈرینج سسٹمز کی تعمیر کے لئے 1 ارب اور وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے 1ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بورڈ نے بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کے ماسٹر پلان میں ترمیم کرنے، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں بس اسٹینڈ اور ورکشاپ کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، صنعتی زونز کی آبادکاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ صوبے کی صنعتی و معاشی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کیا جا سکے۔

اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز عمر مسعود، شہزاد اعظم خان، ساجد سلیم منہاس، محمد احمد خان، سی ای او پیڈمک کپٹن شعیب علی، سی او او علی معظم سمیت محکمہ خزانہ، پیبٹ، ٹیوٹا سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں