چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

لاہور۔8نومبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے 17 برس بعد اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں سیریز جیت کر ماضی کی خوشگوار …

لاہور۔8نومبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے 17 برس بعد اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں سیریز جیت کر ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ کر دی ہیں۔ قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرکے ثابت کیا کہ وہ بھرپور فارم میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان شاہین شاہ آفریدی اور تمام کھلاڑیوں کو ہوم گرائونڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی ون ڈے سیریز جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابرار احمد نے شاندار بائولنگ اور صائم ایوب نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی فیصل آباد میں واپسی پر شائقینِ کرکٹ نے تینوں میچز میں زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جس سے ثابت ہوا کہ فیصل آباد کے لوگ کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔آخر میں انہوں نے کہا ویل ڈن ٹیم پاکستان، تھینک یو فیصل آباد”۔

مزید خبریں