اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عالمی سطح پر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کو دلی مبارکباددیتے ہوئے ان کی شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعث فخر قرار دیا ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سلطان گولڈن نے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا اور …
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی عالمی سطح پر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عالمی سطح پر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کو دلی مبارکباددیتے ہوئے ان کی شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعث فخر قرار دیا ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سلطان گولڈن نے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا اور ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ سلطان گولڈن کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی جدوجہد کا ثمر ہے بلکہ پوری قوم کے لیے خوشی اور فخر کا لمحہ بھی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان آج کھیلوں سمیت ہر میدان میں نمایاں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے اور عالمی سطح پر اپنا مثبت تشخص اجاگر کر رہا ہے۔ محسن نقوی نے سلطان گولڈن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔








