چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں جعلی پولیس مقابلوں میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں تشدد اور نفرت ابھارنے ولے بھارتی ٹویٹس کا ٹویٹر انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا، شہریار آفریدی
ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں تشدد اور نفرت ابھارنے ولے بھارتی ٹویٹس کا ٹویٹر انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا، شہریار آفریدی

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی): کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں جعلی پولیس مقابلوں میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل ، بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں 300 سے زیادہ کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے شہید کیا۔ دنیا کو کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے کی ضرورت ہے۔