چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی ریڈیو پاکستان کے براہ راست پروگرام میں بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمننے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی 4اضلاع میں جنوری کے اختتام تک نیا غربت سروے مکمل کر لیا جائے گا ۔وہ جمعہ کو ریڈیو پاکستان کے براہ راست پروگرام میں بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگوکر رہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم کے تحت …

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمننے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی 4اضلاع میں جنوری کے اختتام تک نیا غربت سروے مکمل کر لیا جائے گا ۔وہ جمعہ کو ریڈیو پاکستان کے براہ راست پروگرام میں بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگوکر رہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم کے تحت ہفتہ وار بی آئی ایس پی مستحقین سے بات کرتی ہیں تاکہ بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات پر آگاہی، خدمات کی فراہمی پر مستحقین کی رائے اور انکی شکایات کو سن کر جدید مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے موقع پر حل کیا جاسکے۔ براہ راست ریڈیو کالز پروگرام کے دوران، سہون شریف، میانوالی، باجوڑ ایجنسی، بدین، کشمور،لیہ، خیرپور، مردان، جاتی، بنیر،تورگر، سوات، روات، چکوال، مظفرآباد، لنڈی کوتل، کلرسیداں، کوئٹہ اور فیصل آباد سے مستحق خواتین نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو فون کیا۔

Leave a Reply