اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے عالمی بینک کی جینڈر اور ڈویلپمنٹ کی ایڈوائزری کونسل کی رکن ہونے کی حیثیت سے پیر کو یہاں ایلزبتھ بروڈرک سے ملاقات کی اور خواتین کی بااختیاری، صنفی مساوات، گھریلو اور خاندانی تشدد کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مس ایلزبتھ مشیر برائے اقوام متحدہ خواتین ہیں۔ وہ …
چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی مشیر برائے اقوام متحدہ خواتین امور ایلزبتھ بروڈرک سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے عالمی بینک کی جینڈر اور ڈویلپمنٹ کی ایڈوائزری کونسل کی رکن ہونے کی حیثیت سے پیر کو یہاں ایلزبتھ بروڈرک سے ملاقات کی اور خواتین کی بااختیاری، صنفی مساوات، گھریلو اور خاندانی تشدد کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مس ایلزبتھ مشیر برائے اقوام متحدہ خواتین ہیں۔ وہ ”میل چیمپیئنز آف چینج“ کی بانی اور آسٹریلیا میں صنفی امتیاز کی سابق کمشنر ہیں۔ وہ آسٹریلیا، پاکستان اور عالمی سطح پر خواتین کی برابری کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیلئے پاکستان کے دورے پر ہیں تاکہ صنفی مساوات پر پالیسوں کے فروغ اور حمایت کیلئے سرکاری اور غیر سرکاری رہنماﺅں کو مصروف کیا جاسکے۔ مس ایلزبتھ نے کہا کہ صنفی مساوات سماجی اور معاشی مسائل میں سب سے اہم مسئلہ ہے ۔ ہمیں صنفی مساوات کے حامی معاشرے کی تعمیر کیلئے خواتین کے ساتھ چلنے والے مہذہب و بااختیار مردوں کی ضرورت ہے۔ اگر ہم خواتین کو جان بوجھ کر نظر انداز کرتے ہیں تو انہیں نظام سے خارج کردیا جاتا ہے، لہذا پائیدار ترقی کے حصول کیلئے ہمیں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔








