چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی ترلائی امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ترلائی اسلام آباد امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امام بارگاہ میں خودکش دھماکا قابلِ مذمت ہے،معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے،خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دہشت …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ترلائی اسلام آباد امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امام بارگاہ میں خودکش دھماکا قابلِ مذمت ہے،معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے،خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں ۔