چیئرپرسن سابق سینیٹر رزینہ عالم خان کا لوداعی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2جون (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے سابق وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمان کا تعاون کسی اثاثے سے کم نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سابق وزیر کے اعزاز میں الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر بلیغ الرحمان نے معاشرے سے …

اسلام آباد ۔ 2جون (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے سابق وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمان کا تعاون کسی اثاثے سے کم نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سابق وزیر کے اعزاز میں الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر بلیغ الرحمان نے معاشرے سے ناخواندگی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے نہ صرف کمیشن کی مدد کی بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی۔ رزینہ عالم نے کہا کہ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی نے ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے مختلف محاذوں پر جنگ لڑی ہے، خاص طور پر بالغوں کیلئے دور دراز علاقوں میں لٹریسی سنٹرز کا قیام قابل ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کیلئے تعلیم کا انتظام، مدارس میں مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ پرائمری تعلیم کا اہتمام، نیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا قیام اور وفاقی دارالحکومت میں غیر رسمی تعلیم کے لئے سکولوں کے پائلٹ پروگرام قابل ذکر ہیں۔