چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا کراچی گل پلازہ میں پیش آنے والے حادثہ پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کراچی گل پلازہ میں پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والوں کے لئے بلند درجات کی دعا ہے، حادثہ میں جان کھو دینے والوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہوں۔ …

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کراچی گل پلازہ میں پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والوں کے لئے بلند درجات کی دعا ہے، حادثہ میں جان کھو دینے والوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کی دعائیں کراچی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادر ریسکیو ٹیم کے جوان شہید فرقان جس نے لوگوں کے جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی ،کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔

سینیٹر روبینہ خالد نے شہید فرقان کے اہلخانہ کے لئے صبر کی دعا ہے، حادثہ میں لاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی کی دعا ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔