لاہور۔4مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے ایک بڑے اقدام کا اعلان کیا ہے، پنجاب میں پہلی مرتبہ وسیع پیمانے پر شطرنج میلہ سجایا جا رہا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے شطرنج کا سال کا سب سے بڑا ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کلاسیکل اوپن شطرنج چمپئن …
چیس کے ایونٹ میں پنجاب بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے ، عمر کی کوئی قید نہیں ہوگی، صوبائی وزیرکھیل پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔4مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے ایک بڑے اقدام کا اعلان کیا ہے، پنجاب میں پہلی مرتبہ وسیع پیمانے پر شطرنج میلہ سجایا جا رہا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے شطرنج کا سال کا سب سے بڑا ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کلاسیکل اوپن شطرنج چمپئن شپ6 اور7 مارچ کو منعقد ہوگی۔تمام مقابلے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں ہوں گے ایونٹ کے مقابلے رات 9 بجے سے سحری تک جاری رہیں گے۔صوبائی وزیر کھیل نے کہا ہے کہ چیس کے ایونٹ میں پنجاب بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے جس میں عمر کی کوئی قید نہیں ہوگی۔
اوپن کیٹیگری کیلئے تین لاکھ روپے جبکہ ویمن اور انڈر 16 کیٹیگری کیلئے ایک، ایک لاکھ روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں، اسی طرح 55 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی، سپیشل افراد اور انڈر 12 بوائز و گرلز کھلاڑیوں کیلئے خصوصی انعامات بھی رکھے گئے ہیں، ایونٹ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن بالکل مفت ہے۔فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کیلئے ریفریشمنٹس اور سحری کا خصوصی انتظام کیا جائے گا جبکہ دیگر شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کیلئے مفت رہائش کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی،ہمارا مشن شہریوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا ہے، ایونٹ شطرنج کے فروغ اور نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک تاریخی قدم ثابت ہوگا۔








