چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور، عون عباسی بپی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباسی بپی سمیت ملک بھر سے پارٹی رہنماﺅں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال، تنظیمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباسی بپی سمیت ملک بھر سے پارٹی رہنماﺅں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال، تنظیمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر نے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کو پاکستان بیت المال کی جانب سے نادار اور مفلس شہریوں کی فلاح و بہبود کےلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سماج کے نچلے طبقہ کی بہبود کےلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے، رحم اور احساس کے جذبات سے سرشار حکومت عوام کی بہبود کو اولین ترجیح سمجھتی ہے، انسانی بہبود پر وسائل صرف کرکے ترقی کی شاہراہ پر سفر آسان اور نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے منشورکی روشنی میں عوامی بہبود کے ایجنڈے کو بہتر طریقے سے نافذ کرے گی اور ترقی و خوشحالی کے اثرات نچلی ترین سطح تک منتقل کرے گی۔

مزید خبریں