اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف سے جلد ملاقات کرکے قومی اور پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑیوں نوکر حسین اور اولمپئن محبوب علی کو ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں ایک سال کے لئے بیرون ملک تربیت کے لئے بھیجنے کی درخواست کروں گا، ایشین گیمز آئند …
چیف آف آرمی سٹاف سے جلد ملاقات کرکے قومی ایتھلیٹ نوکر حسین اور اولمپئن محبوب علی کو بیرون ملک تربیت کے لئے بھیجنے کی درخواست کروں گا، میجرجنرل(ر) اکرم ساہی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف سے جلد ملاقات کرکے قومی اور پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑیوں نوکر حسین اور اولمپئن محبوب علی کو ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں ایک سال کے لئے بیرون ملک تربیت کے لئے بھیجنے کی درخواست کروں گا، ایشین گیمز آئند ہ برس 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیاءمیں کھیلی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز قومی خبر رساں ادارے”اے پی پی “سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔








