چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات سےاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ داخلہ،اسکندر مومنی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی جس میں فریقین نےعلاقائی سلامتی، موثر تعاون اور باہمی خوشحالی کے فروغ کیلئے قریبی رابطوں اور مشترکہ تعاون کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ داخلہ کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔21جولائی (اے پی پی):چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات سےاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ داخلہ،اسکندر مومنی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی جس میں فریقین نےعلاقائی سلامتی، موثر تعاون اور باہمی خوشحالی کے فروغ کیلئے قریبی رابطوں اور مشترکہ تعاون کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و دوطرفہ سکیورٹی، اور مؤثر سرحدی انتظام سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیرِ داخلہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، تنازعات کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کرنے اور امن و استحکام کے لیے ایک مؤثر کردار ادا کرنے میں پاکستان کی مستقل کوششوں اور ناگزیر سفارتی کردار کو سراہا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے علاقائی سلامتی، موثر تعاون اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے قریبی رابطوں اور مشترکہ تعاون کے طریقۂ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








