چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 16 میچوں کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 16 میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے میں رائونڈ کے مقابلے میں ہانگ کانگ کے ہینری لینگ نے کویت کے عامر التمیمی کو 12ـ10، 11ـ4 اور 11ـ4 سے، مصر کے محمد ایلشربینی نے پاکستان کے وقاص محبوب کو 11ـ7، 13ـ11 اور 11ـ9 سے شکست دی۔ پاکستان …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 16 میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے میں رائونڈ کے مقابلے میں ہانگ کانگ کے ہینری لینگ نے کویت کے عامر التمیمی کو 12ـ10، 11ـ4 اور 11ـ4 سے، مصر کے محمد ایلشربینی نے پاکستان کے وقاص محبوب کو 11ـ7، 13ـ11 اور 11ـ9 سے شکست دی۔ پاکستان کے فرحان محبوب نے ہم وطن اسرار احمد کو 11ـ2، 11ـ2 اور 11ـ3 سے، ہانگ کانگ کے چی ہیم ونگ نے آئیر لینڈ کے سین کونرے کو 11ـ7، 11ـ9 اور11ـ8 سے اور پاکستان کے عاصم خان نے اپنے ہم وطن عمافرید کو 11ـ9، 11ـ6، 10ـ12 اور 11ـ2 سے ہرا دیا۔ سپین کے کارلوس نے پاکستان کے فرحان زمان کو 12ـ10، 11ـ0 اور 11ـ8 سے،ہانگ کانگ کے کوان لیو نے روس کے جین بریٹس کو11ـ8، 11ـ8 اور 11ـ5 سے اور چیک ریپبلک کے مارٹن نے مصر کے احمد حسنی کو 11ـ7 ،11ـ8 اور 11ـ6 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ خواتین کے 8 مقابلوں کھیلے گئے جس میں پاکستان کے نمرہ عقیل نے ہم وطنی علسا عمران کو 3ـ11، 3ـ11 اور 5ـ3 (ریٹائرڈ ) کر دیا۔ پاکستان کی نورالعین نے پاکستان کی نورینہ شمس کو 11ـ1، 11ـ4 اور 11ـ0 سے، پاکستان کی نورالہدیٰ نے ہم وطن تحریمہ اسلام کو 11ـ2، 11ـ4 اور 11ـ5 سے، مصر کی ثنا ابراہیم نے پاکستان کی انم مصطفی عزیز کو 11ـ7 ،11ـ1 اور 11ـ3 سے، کوریا کی یورا چو نے پاکستان کی کامل خان کو 11ـ2، 11ـ6 اور 11ـ1 سے، پاکستان کی ثمر انجم نے اپنی وطن صائمہ شوکت کو 11ـ9، 11ـ5 10ـ12، 7ـ11اور 11ـ6 سے، کوریا کے جیئون لی نے پاکستان کی فیہمینا عاصم کو 11ـ3، 11ـ2 اور 11ـ1 سے اور روشنا محبوب نے ایمان شہباز کو 11ـ6، 11ـ6 اور 11ـ5 سے ہرادیا۔

Leave a Reply