چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا خان کا پارلیمانی کمیٹی برائے اصلاحات میں نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا خان نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ 2017ءکے جلد سے جلد نفاذ کیلئے کوششیں تیز کریں۔ پارلیمانی کمیٹی برائے اصلاحات میں نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ءکے نفاذ کا عمل تیز کیا جائے تاکہ الیکشن کمیشن آئندہ …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا خان نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ 2017ءکے جلد سے جلد نفاذ کیلئے کوششیں تیز کریں۔ پارلیمانی کمیٹی برائے اصلاحات میں نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ءکے نفاذ کا عمل تیز کیا جائے تاکہ الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کیلئے انتظامات کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی اصلاحات کا عمل حتمی مرحلہ میں ہے۔ اس حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات اور اس کی ذیلی کمیٹی 2014ءکے وسط سے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بل میں اہم نوعیت کی تبدیلیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں جس کیلئے الیکشن کمیشن کو آئندہ انتخابات سے قبل اپنا میکنزم بنانا ہو گا۔

Leave a Reply