چیف الیکشن کمیشنر کے نام پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ سے تعاون کا جو ماحول پیدا ہوا وہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھا ہے، چیف الیکشن کمیشنر کے نام پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے، اب اگلا مرحلہ احتساب کے طریقہ پر اتفاق رائے ہے، اس پر بھی بات چیت اچھے انداز میں …

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ سے تعاون کا جو ماحول پیدا ہوا وہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھا ہے، چیف الیکشن کمیشنر کے نام پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے، اب اگلا مرحلہ احتساب کے طریقہ پر اتفاق رائے ہے، اس پر بھی بات چیت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ بڑی اصلاحات اگر ہم کر لیں تو سیاسی اختلافات نقصان نہیں پہنچاتے۔