چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور دیگر معزز ججز صاحبان کا عدالت عظمیٰ کے سابق جج جسٹس طارق پرویز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے دیگر معزز ججز صاحبان نے عدالت عظمیٰ کے سابق جج جسٹس طارق پرویز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ ہفتہ کو یہاں چیف جسٹس گلزار احمد اور عدالت عظمیٰ کے دیگر معزز ججز صاحبان کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں سپریم کورٹ کے سابق …

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے دیگر معزز ججز صاحبان نے عدالت عظمیٰ کے سابق جج جسٹس طارق پرویز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ ہفتہ کو یہاں چیف جسٹس گلزار احمد اور عدالت عظمیٰ کے دیگر معزز ججز صاحبان کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس طارق پرویز کی وفات پر ان کے لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کااظہار کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز صاحبان نے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم پر اپنی رحمتوں کا نزول کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ چیف جسٹس گلزار احمد اور عدالت عظمیٰ کے دیگر معزز ججز صاحبان نے کہا ہے کہ اﷲ پاک مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید خبریں