چیف جسٹس آف پاکستان کا سارک لاءتنظیم کی تقریب سے خطاب

کراچی ۔28 جنوری (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہر سائل کا حق ہے کہ اسے انصاف ملے، جلد اور تیز انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ترجیح ہے، بنیادی حقوق پر عمل درآمد کرانا بھی عدلیہ کا فرض ہے، جسٹس نسیم حسین شاہ کا قانون کی بالادستی کے لئے نمایاں کردار ہے، جسٹس نسیم حسین شاہ نے کئی اہم فیصلے دیئے …

کراچی ۔28 جنوری (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہر سائل کا حق ہے کہ اسے انصاف ملے، جلد اور تیز انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ترجیح ہے، بنیادی حقوق پر عمل درآمد کرانا بھی عدلیہ کا فرض ہے، جسٹس نسیم حسین شاہ کا قانون کی بالادستی کے لئے نمایاں کردار ہے، جسٹس نسیم حسین شاہ نے کئی اہم فیصلے دیئے جو رہنمائی کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ سارک لاءتنظیم کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سارک کانفرنس کے صدر محمود مانڈوی والا، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، چیف جسٹس سری لنکا سری پوون، بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل وینو گوپال نیپل اور بھارت اور سری لنکا کے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply