چیف جسٹس سردار محمد آصف سعید خان کھوسہ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

لاہور۔9 فروری(اے پی پی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس سردار محمد آصف سعید خان کھوسہ کی زیر صدارت لاہور ہائی کورٹ میں اعلی سطح کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان،سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد فرخ عرفان خان، جسٹس محمد امین الدین خان اور جسٹس محمد امیر …

لاہور۔9 فروری(اے پی پی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس سردار محمد آصف سعید خان کھوسہ کی زیر صدارت لاہور ہائی کورٹ میں اعلی سطح کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان،سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد فرخ عرفان خان، جسٹس محمد امین الدین خان اور جسٹس محمد امیر بھٹی سمیت عدالت عالیہ لاہور کے دیگر فاضل ججز نے شرکت کی۔ اجلاس میں زیر التواء مقدمات کے جلد فیصلہ جات کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل ترتیب دینے پر مشاورت کی گئی۔قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور جسٹس مامون رشید شیخ نے فاضل چیف جسٹس کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ میٹنگ ہال پہنچنے پر چیف جسٹس نے تمام فاضل ججز سے فردا فردا مصافحہ بھی کیا۔