چیف جسٹس میاں ثاقب نثارسے بلوچستان کے نوجوان وکلاءکے دوسرے فیلوشپ پروگرام کے وفدکی ملاقات

اسلام آباد ۔ 12اپریل (اے پی پی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثارسے بلوچستان کے نوجوان وکلاءکے دوسرے فیلوشپ پروگرام کے وفد نے پروگرام کے منتظم احمربلال صوفی کی قیادت میں ملاقات کی جس دوران پیشہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ چیف جسٹس نے وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئے نوجوان وکلاءکوآئین پاکستان کے نمایاں خدوخال، مروجہ قوانین ا وران کے مختلف پہلوﺅں سے آگاہ کیا اور معاشرے میں تعلیم کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور …

اسلام آباد ۔ 12اپریل (اے پی پی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثارسے بلوچستان کے نوجوان وکلاءکے دوسرے فیلوشپ پروگرام کے وفد نے پروگرام کے منتظم احمربلال صوفی کی قیادت میں ملاقات کی جس دوران پیشہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ چیف جسٹس نے وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئے نوجوان وکلاءکوآئین پاکستان کے نمایاں خدوخال، مروجہ قوانین ا وران کے مختلف پہلوﺅں سے آگاہ کیا اور معاشرے میں تعلیم کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور نوجوان وکلاءپرزوردیاکہ وہ سخت محنت کریں، جذبے اورلگن کے ساتھ کام کرنے سے ہی وہ پیشہ ورانہ زندگی میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے نوجوان وکلاءسے مزید کہاکہ و ہ زندگی کے ہرشعبہ میں دیانت اورایمانداری کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے قومی ترقی میں ا پناکردار اداکریں۔

Leave a Reply