چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ ، سپریم کورٹ ، لاہور ہائیکورٹ اور لاءاینڈ جسٹس کمیشن کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے پنجاب جوڈیشری میں لائی جانے …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ ، سپریم کورٹ ، لاہور ہائیکورٹ اور لاءاینڈ جسٹس کمیشن کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے پنجاب جوڈیشری میں لائی جانے والی عدالتی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب کی جوڈیشری میں نئی لائی جانے والی اصلاحات مقدمات کی سماعت میں تاخیر کا سدباب کرنا، زیر التواءمقدمات کو جلد نمٹانے ، عدالتوں میں آنے والے سائلین کو تیزی سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور وکلاءکیلئے عدالتوں تک آسان رسائی یقینی بنانے پر مشتمل ہے۔ اس کے ساتھ نئی اصلاحات سائلین کو عدالتوں میں موثر عدالتی سہولیات کی فراہمی اور تنازعات کے متبادل حل کے حوالے سے طریقہ کار کو فروغ دینے کیلئے ججوں اور لاءافسران اور عملے کی تربیت کو یقینی بنانا وغیرہ شامل ہیں۔