اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے عید الفطر کے موقع پر سی ڈی اے کیپیٹل ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال اور سنئیر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کیپیٹل ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں زیرِ علاج بچوں کی عیادت کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں کے علاوہ …
چیف کمشنر اسلام آباد کا سی ڈی اے کیپیٹل ہسپتال کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے عید الفطر کے موقع پر سی ڈی اے کیپیٹل ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال اور سنئیر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کیپیٹل ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں زیرِ علاج بچوں کی عیادت کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں کے علاوہ مریضوں اور بچوں کے والدین سے بھی ملاقات کی اور ان کے علاج کے بارے میں دریافت کیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہسپتال انتظامیہ کو بچوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کیپیٹل ہسپتال میں زیر علاج بچوں میں عیدی اور تحائف بھی تقسیم کئے۔مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی صفائی ستھرائی کے عمل میں مصروف سینیٹیشن سٹاف سے بھی ملاقات کی اور سینیٹیشن سٹاف کی اسلام آباد شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی خدمات کو سراہتے ہوئے عملے کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں تحائف بھی تقسیم کئے۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سینیٹیشن سٹاف کی بدولت آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد عید کے موقع پر خوبصورت اور صاف ستھرا دکھائی دے رہا ہے۔








