چیف کورٹ گلگت بلتستان اور ماتحت عدالتوں میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال
چیف کورٹ گلگت بلتستان اور ماتحت عدالتوں میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال

مزید خبریں
گلگت۔ 16 جون (اے پی پی):چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ نے22 جون سے چیف کورٹ اور گلگت بلتستان بھر کی ماتحت عدالتوں میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار چیف کورٹ گلگت بلتستان، راحت علی چنگیزی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 14 اپریل 2026 کا سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کورٹ اور ماتحت عدالتیں 22 جون 2026 سے ہفتے میں چھ دن کھلی رہیں گی۔ عدالتوں کے اوقات کار پیر تا جمعرات صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں جبکہ جمعتہ المبارک کو عدالتی امور صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک انجام دیے جائیں گے۔مزید برآں چیف کورٹ گلگت بلتستان میں ہفتہ کو ’’ججمنٹ ڈے‘‘ قرار دیا گیا ہے،
جس کے دوران زیر التواء مقدمات میں فیصلے سنانے اور عدالتی امور کو تیز تر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔پبلک ریلیشن آفیسر چیف کورٹ کے مطابق چھ روزہ ورکنگ ویک کی بحالی کا مقصد مقدمات کے بروقت تصفیے، زیر التواء کیسز میں کمی اور نظامِ انصاف کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔








