چیمپئنز لیگ گروپ رائونڈ، بارسلونا نے سلاویا پراگ کو ہرا دیا

میڈرڈ ۔22جنوری (اے پی پی):بارسلونا فٹ بال کلب کی ٹیم نے چیمپئنز لیگ گروپ رائونڈمیچ میں سلاویا پراگ کو 2-4 گول سے ہرادیا۔اس فتح کے ساتھ ہی بارسلونا کی چیمپئنز لیگ کے ٹاپ ایٹ میں جگہ پکی کرنے کی امید برقرار ہے۔شنہوا کے مطابق چیمپئنز لیگ میں آئندہ ہفتے ہونے والے گروپ مرحلے کے آخری میچز انتہائی فیصلہ کن ہو ں گئے ۔بارسلونا اس وقت 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹیموں …

میڈرڈ ۔22جنوری (اے پی پی):بارسلونا فٹ بال کلب کی ٹیم نے چیمپئنز لیگ گروپ رائونڈمیچ میں سلاویا پراگ کو 2-4 گول سے ہرادیا۔اس فتح کے ساتھ ہی بارسلونا کی چیمپئنز لیگ کے ٹاپ ایٹ میں جگہ پکی کرنے کی امید برقرار ہے۔شنہوا کے مطابق چیمپئنز لیگ میں آئندہ ہفتے ہونے والے گروپ مرحلے کے آخری میچز انتہائی فیصلہ کن ہو ں گئے ۔بارسلونا اس وقت 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹیموں کے ایک بڑے گروپ میں شامل ہے، جہاں چھٹے نمبر پر موجود پیرس سینٹ جرمین سے لے کر 13ویں نمبر پر موجود اٹالانٹا تک 8 ٹیمیں برابر پوائنٹس پر ہیں۔

اس صورتحال نے آئندہ بدھ کو کھیلے جانے والے آخری راؤنڈ کو غیر معمولی طور پر سنسنی خیز بنا دیا ہے۔میچ کا آغاز سلاویا پراگ کے لیے شاندار رہا، جب دسویں منٹ میں واسل کوسیج نے قریبی فاصلے سے گیند جال میں پہنچا دی۔ تاہم فرمن لوپیز نے 34ویں اور 42ویں منٹ میں دو گول داغ کر بارسلونا کو برتری دلائی۔ ہاف ٹائم سے صرف دو منٹ قبل رابرٹ لیوانڈوسکی کی بدقسمتی سے اپنی ہی ٹیم کے خلاف ہیڈر کے باعث سکور 2-2 ہو گیا۔

دوسرے ہاف میں بارسلونا نے بہتر کھیل پیش کیا اور دانی اولمو اور رابرٹ لیوانڈوسکی کے گولز کی بدولت میچ اپنے نام کر لیا۔ تاہم فتح کی خوشی اس وقت قدرے ماند پڑ گئی جب مڈفیلڈر پیڈری ہیمسٹرنگ انجری کے باعث لنگڑاتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے۔واضح رہے کہ چیمپئنز لیگ کے گروپ مرحلے کا آخری راؤنڈ آئندہ ہفتے کھیلا جائے گا، جہاں ٹاپ ایٹ میں جگہ کے لیے سخت مقابلہ متوقع ہے۔