چیمپئنز ٹرافی میں تاریخی فتح، عماد وسیم اور شاداب خان کا اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم اور شاداب خان گذشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ، بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ،اسلام آباد پر ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان علی نقوی اور چیئرمین یونین کونسل چوہدری منیر اشرف کے علاوہ سماجی کارکنوں اور شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا ہے ، …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم اور شاداب خان گذشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ، بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ،اسلام آباد پر ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان علی نقوی اور چیئرمین یونین کونسل چوہدری منیر اشرف کے علاوہ سماجی کارکنوں اور شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا ہے ، انہوں نے کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کئے اور پھولوں کے ہار پہنائے،دونوں کھلاڑیوں نے استقبال کرنے پر شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی سے دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن ہوا ہے، مستقبل میں بھی اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو فتوحات دلانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply