دبئی ۔ 20 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں غیرمعمولی کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی ون ڈے رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے، بلے بازوں میں بابراعظم 3 درجے ترقی پا کر پانچویں نمبر پر آ گئے، حفیظ 2 سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل، اظہر علی 11 درجے چھلانگ لگا کر 31 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ فخر زمان ٹاپ 100 میں …
چیمپئنز ٹرافی میں غیرمعمولی کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی ون ڈے رینکنگ میں نمایاں بہتری

مزید خبریں
دبئی ۔ 20 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں غیرمعمولی کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی ون ڈے رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے، بلے بازوں میں بابراعظم 3 درجے ترقی پا کر پانچویں نمبر پر آ گئے، حفیظ 2 سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل، اظہر علی 11 درجے چھلانگ لگا کر 31 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ فخر زمان ٹاپ 100 میں شامل ہو گئے، باﺅلرز میں حسن علی 12 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین ساتویں نمبر پر آ گئے، محمد عامر 16 درجے چھلانگ لگا کر 21 ویں نمبر پر آ گئے، جنید خان کی بھی 10 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 47 ویں نمبر پر آ گئے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں ویرات کوہلی سرفہرست ہیں، وارنر دوسرے، ڈی ویلیئرز تیسرے، روٹ چوتھے نمبر پر موجود ہیں، بابراعظم 3 سیڑھیاں چڑھ کر آٹھویں سے پانچویں نمبر پر آ گئے، حفیظ 2 سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے، اظہر علی 11 درجے بہتری کے ساتھ 42 ویں سے 31 ویں نمبر پر آ گئے، سرفراز کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے








