چیمپئنز ٹرافی کا مستقبل ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار، آئی سی سی کا ایونٹ کو ختم کر کے ہر دو برس بعد ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ منعقد کرنے پر غور

دبئی ۔ 21 جون (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بار پھر ہر دو برس بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ منعقد کرنے کی خاطر چیمپئنز ٹرافی کو ختم کرنے کے امکان پر غور شروع کر دیا۔ رواں برس انگلینڈ میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو فیصلہ کن معرکے میں شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ آئی …

دبئی ۔ 21 جون (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بار پھر ہر دو برس بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ منعقد کرنے کی خاطر چیمپئنز ٹرافی کو ختم کرنے کے امکان پر غور شروع کر دیا۔ رواں برس انگلینڈ میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو فیصلہ کن معرکے میں شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ آئی سی سی کے چیف ڈیو رچرڈسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ہر فارمیٹ کا صرف ایک ہی عالمی ایونٹ کا انعقاد اور تمام فارمیٹس میں اپنے عالمی ایونٹس ایک دوسرے سے مختلف رکھنا چاہتے ہیں، اس وقت اگلی چیمپئنز ٹرافی بدستور بھارت میں 2021 میں شیڈول ہیں لیکن ٹی ٹونٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے ہم اسے ختم کر کے چار سال کے دورانیے میں دو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انعقاد پر غور کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply