راولپنڈی۔16دسمبر (اے پی پی):اے بی ایل سٹالینز کی ٹیم چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں سب سے زیادہ 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ مارخور ز کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔ اے بی ایل سٹالینز کی ٹیم پانچ میں سے چار میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے ۔مارخورز کے بھی 8 پوائٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر …
چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں اے بی ایل سٹالینز 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے

مزید خبریں
راولپنڈی۔16دسمبر (اے پی پی):اے بی ایل سٹالینز کی ٹیم چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں سب سے زیادہ 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
مارخور ز کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔ اے بی ایل سٹالینز کی ٹیم پانچ میں سے چار میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے ۔مارخورز کے بھی 8 پوائٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔
نورپورلائنز کی ٹیم کے 4 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر تیسرے جبکہ پینتھرز کی ٹیم کے 4 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔
ڈالفنزکی ٹیم تاحال کوئی میچ نہیں جیت پائی اور وہ ٹیبل پر بغیر کسی پوائنٹ کے سب سے نیچے پانچویں نمبر پر ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے ، منگل کو میگا ایونٹ کے چودہویں میچ میں اے بی ایل اسٹالینز اور نورپور لائنز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔








