چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں (پیر ) کوواحد میچ لیک سٹی پینتھرز اور اینگرو ڈولفنز کے درمیان کھیلا جائے گا

راولپنڈی۔15دسمبر (اے پی پی):چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں (کل)پیر کو واحد میچ لیک سٹی پینتھرز اور اینگرو ڈولفنز کے درمیان کھیلا جائے گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے میگا ایونٹ کے 13 ویں میچ میں لیک سٹی پینتھرز اور اینگرو ڈولفنز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، پینتھرز کو شاداب خان اور ڈولفنز کو …

راولپنڈی۔15دسمبر (اے پی پی):چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں (کل)پیر کو واحد میچ لیک سٹی پینتھرز اور اینگرو ڈولفنز کے درمیان کھیلا جائے گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے

میگا ایونٹ کے 13 ویں میچ میں لیک سٹی پینتھرز اور اینگرو ڈولفنز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، پینتھرز کو شاداب خان اور ڈولفنز کو عمر امین لیڈ کریں گے ، لیک سٹی پینتھرز کی ٹیم پانچ میں سے دو میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اینگرو ڈولفنز نے چار میچ کھیل کر کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ۔