چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں (کل) مزید دومیچ کھیلے جائیں گے

راولپنڈی۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے راولپنڈی میں جاری ہیں۔ چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں کل (جمعہ کو) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ پہلا میچ اے بی ایل سٹالینز اور ڈولفنزجبکہ دوسرا میچ پینتھرز اور مارخور کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے …

راولپنڈی۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے راولپنڈی میں جاری ہیں۔ چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں کل (جمعہ کو) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ پہلا میچ اے بی ایل سٹالینز اور ڈولفنزجبکہ دوسرا میچ پینتھرز اور مارخور کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہیں ۔

میگا ایونٹ کا نواں میچ جمعہ کو اے بی ایل سٹالینز اور ڈولفنزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ، سٹالینز کی ٹیم محمد حارث اور ڈولفنز کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر فہیم اشرف کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔ اے بی ایل سٹالینز کی ٹیم اپنے پہلے دونوں میچ جیت چکی ہے جبکہ ڈولفنز کی ٹیم کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔ اسی روز دوسرا میچ پینتھرز اور مارخور کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ پینتھرز کو مایہ ناز آل رائونڈر شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں ۔

پینتھرزنے اب تک تین میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، مارخور کو افتخار احمد لیڈ کر رہے ہیں۔ مارخور نے دو میچ کھیل کر دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔