اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) پاکستان ،چین اور افغانستان نے باہمی اعتماد سازیکو فروغ دینے کیلئے کوششیں جاری رکھنے اور مصالحت،علاقائی امن واستحکام ، سیکورٹی و ترقیاتی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔چین،افغانستان اور پاکستان کے مابین تیسرے سہہ فریقی مذاکرات ہفتہ کو وزارت خارجہ میں مکمل ہو گئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انکے چینی اور افغان ہم منصبوں …
چین،افغانستان اور پاکستان کے مابین تیسرے سہہ فریقی مذاکرات مکمل ہو گئے مشترکہ اعلامیہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) پاکستان ،چین اور افغانستان نے باہمی اعتماد سازیکو فروغ دینے کیلئے کوششیں جاری رکھنے اور مصالحت،علاقائی امن واستحکام ، سیکورٹی و ترقیاتی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔چین،افغانستان اور پاکستان کے مابین تیسرے سہہ فریقی مذاکرات ہفتہ کو وزارت خارجہ میں مکمل ہو گئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انکے چینی اور افغان ہم منصبوں وانگ ئی اور صلاح الدین ربانی نے تسیرے سیشن میں اپنے اپنے ملکوں کے وفود کی قیادت کی۔ مذاکرات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق تینوں ملکوں نے گزشتہ سال کابل میں سہہ فریقی اجلاس میں تینوں ملکوں کے مابین تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار اور اسے مزید گہرا کرنے کا عزم کیا۔ تینوں فریقوں نے افغانستان کے شہروں کابل، قندوز اور بگلان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی۔ چین‘ افغانستان اور پاکستان نے افغان تنازعے کے حل کیلئے سیاسی مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت کا نوٹس لیا اور توقع ظاہر کی کہ انٹرا افغان ڈائیلاگ اور طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جلد براہ راست مذاکرات شروع ہوں گے جس سے بالآخر افغانستان میں طویل جنگ کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا تنازعہ افغان حکومت اور افغان عوام کی قیادت میں ہی بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان نےافغان امن اور مصالحتی امن اور افغانستان کی اقتصادی ترقی میں اپنی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔







