چین، جشن بہار میں ریکارڈ 9 ارب افراد ملک بھر میں سفر کریں گے

121
China
China

بیجنگ۔5فروری (اے پی پی):چین کے جشن بہار کے سیزن (چھون یون )میں ہونے والی ٹرانسپورٹ سرگرمی کو "دنیا کی سب سے بڑی سالانہ آبادی کی ہجرت” کہا جاسکتا ہے۔ اس سال کا چھون یون  26 جنوری سے 5 مارچ کے دوران 40 دنوں تک جاری رہے گا۔ چین کے ٹرانسپورٹ حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس عرصے کے دوران ریکارڈ 9 ارب افراد ملک بھر میں سفر کریں گے، جو 2023 کے مقابلے میں تقریبا دوگنا زیادہ ہے۔

چینی میڈیا کے مطاب بین الاقوامی خبر رساں ادارہ  روئٹرز نے کہا ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول کا سفر نہ صرف چین کے تیزی سے بڑھتے ہوئے مسافروں کے بہاؤ کو ظاہر کرتا ہے بلکہ چین کی معاشی بحالی کے ذریعہ لائے گئے اعتماد اور توانائی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ بنگلہ دیش کے اخبار "فلیش” کی ویب سائٹ کے مطابق، موجودہ  چھون یون کی رونق اور  مصروفیت  چین میں متوقع  کھپت میں اضافے کا پیش خیمہ ہے۔

تجزیہ کاروں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ رواں سال چین کی خوردہ فروخت 50 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر جائے گی ، جس سے چین کی معیشت کو بہت زیادہ فروغ ملے گا۔